karachicase 808x454

گزری، پی این ٹی ، پنجاب اور دہلی کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم

85 views

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزری روڈ، پی این ٹی کالونی، پنجاب کالونی اور دہلی کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس

گلزار احمد کی سربراہی میں شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

جہاں اٹارنی جنرل، چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ بت سرکاری کوارٹرز میں قائم تمام غیرقانونی تعمیرات فوری گرانے۔

گزری روڈ اور اطراف سے غير قانونی عمارتیں فوری گرانے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوارٹرز کی جگہ خالی کرا کر وفاقی حکومت کے ملازمین کو دی جائے۔

سارے کھلے میدان تک ختم کردیئے،علاقے ميں پورشنز کی بھرمار ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ان علاقوں میں تعمیرات کیسے ہو رہی ہیں، یہ بتائیں۔

یہ تعمیرات ہوئیں کیسے، اجازت کس نے دی؟

چیف جسٹس نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کوارٹرز کی جگہ خالی کراکے

وفاقی حکومت کے ملازمین کو ہی دی جائے۔

سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر لینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خزانے بھر لئے

اور کہتے ہیں غیرقانونی تعمیرات ہیں، اس وقت آنکھیں بند تھیں جب پیسے بٹور رہے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ 9،9 منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں، ان سب کو گرائیں۔

اس قدر برا حال ہوگیا ہے آپ لوگ آنکھیں بند کرکے چلتے ہیں؟۔

عدالت نے تجاوزات کا مکمل خاتمہ، کچی آبادیوں کی ری سیٹلمنٹ اور

متاثرین کی آبادکاری پرسفارشات دینے کا بھی حکم دیا۔

دوسری جانب عدالت نے نہر خیام پر بھی سبزہ پارک بنانے کا

حکم دیتے ہوئے کہا کہ نہر خیام پر کمرشل تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *