ECP

سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری، پی ٹی آئی امیر ترین پارٹی

13 views

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑدیا، حکمران جماعت پی ٹی آئی 22 کروڑ 53 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین جماعت نکلی۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے سیاسی جماعتوں

کے گزشتہ مالی سال کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی۔

جس کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں

صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہیں۔

ایک سال میں پی ٹی آئی کے اثاثوں میں نو کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔

سیاسی جماعتوں کی اثاثوں کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی 16 کروڑ بینک

بیلنس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2کروڑ سے

زائد کے اخراجات کیے اورآمدن57 لاکھ روپے ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز مسلم لیگ (ن) کے اثاثوں کی

مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔

جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *