کینڈا کے سرمایا داروں کو پاکستان کے معدنی ذخائر میں بولی لگانے کی دعوت

کینڈا کے سرمایا داروں کو پاکستان کے معدنی ذخائر میں بولی لگانے کی دعوت

4 views

وفاقی وزیر برائے توانائی جناب ندیم بابر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے حکومتِ پاکستان تیزی سے حکمتِ عملی ترتیب دے رہی ہے۔

اسی سلسلے میں انہوں نے کینڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے ملاقات کی

اور دورانِ ملاقات برطانوی سرمایہ داروں کو پاکستان کے معدنی ذخائر سے فائدہ اُٹھانے کی پیشکش کی

نیز انہیں پاکستان میں موجود معدنی وسائل کی تلاش میں ہونے والی نیلامی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نیلامی کے پہلے مرحلے میں صرف اٹھارہ بلاکس پیش کیے جائیں گے

اوراس نیلامی میں شریک ہونے والے سرمایہ داروں کی کوششوں کو سراہا بھی جائے گا۔

اس موقع پر کینڈا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب خان

معاونِ خصوصی ندیم بابر اور پاکستان پیٹرولیم ڈویژن کے اقدامات کو سراہا ۔

کینڈا کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کینڈا پاکستان کو ایک بڑی انرجی مارکیٹ کی حیثیت سے تسلیم کرتا ہے

لہٰذا انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کہ آنے والے دنوں میں کینڈین کمپنیاں پاکستان میں

موجود معدنی وسائل کی تلاش میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی

کینڈا کے علاوہ تھائی لینڈ کے وفد نے بھی عمر ایوب خان سے ملاقات کی

اور اس بات کی نشان دہی کی کہ بجلی کی پیداوار ،  ٹرانسمیشن اور تقسیم نے

سرمایہ داروں کو 80 ملین ڈالر کی سرمایہ داری  کا موقع فراہم کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *