کروناوائرس : چین میں ہلاکتیں ہزار سے تجاوز ، سینیئرافسران بھی برطرف

کروناوائرس : چین میں ہلاکتیں ہزار سے تجاوز ، سینیئرافسران بھی برطرف

44 views

چین میں مہلک بیماری کروناوائرس سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، جان لیوا بیماری سے چین میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر کئی سینیئر چینی افسران بھی برطرف کردیئے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چین میں کروناوائرس سے 103 ہلاکتیں ہوئی ۔

جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

جبکہ دو ہزار کے قریب کروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جو گزشتہ روز کے کیسز سے کم ہے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے

روک تھام کے دوران کوتائی کرنے پر سینئر عہدیدار ہیلتھ کمیشن کے

سیکریٹری اور کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

اس وقت چین سمیت دنیا بھر کے 40 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جبکہ 3 ہزار افراد کروناوائرس سے نجات بھی حاصل کرچکے ہیں۔

برطانیہ میں 8 اور فرانس میں 11 افراد میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں ميں زيادہ تر عمر رسيدہ افراد اور بچے شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *