مرد آخر دھوکا کیوں دیتا ہے؟

مرد آخر دھوکا کیوں دیتا ہے؟

23 views

عورت کو دھوکا دے کر اپنی تسکین کا سامان پیدا کرنا مردوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ۔ یہ غلط روایت برسا برس سے چلی آرہی ہے اور اس جدید دور میں بھی عورت کو دھوکا دے کر تسکین حاصل کی جاتی ہے۔

سوال یہ ہے کہ آخر مرد عورت کو دھوکا دیتا کیوں ہے؟

اس سوال کا کوئی حتمی جواب تو موجود نہیں ہاں مگردنیا بھر کے

ماہرین ان چند باتوں پر متقق نظر آتے ہیں۔

عدم تحفظ

اکثر مردوں کو یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ نہایت خوبصورت ہیں اسی لیے دنیا

کی ہر خوبصورت عورت پر بس انہی کا حق ہے۔

جبکہ اکثر مرد حضرات اپنی بڑھتی عمر کی وجہ سے خوف زدہ رہتے ہیں اور

اس خوف پر قابو پانے کے لیے ایک سے زائد خواتین سے تعلقات قائم کرکے

اپنی جوانی کا بھرم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عدم دلچپسی

اکثر نوجوانوں کی فطرت میں یہ بات دیکھی گئی کہ وہ یکسانیت سے جلد بیزار ہوجاتے ہیں

اور آس پاس کی اشیاء سے عدم دلچسپی برتنے لگتے ہیں۔

عدم دلچسپی کا شکار ہونے والے یہ نوجوان کبھی کسی ایک عورت پر اکتفا

نہیں کرتے  بلکہ آئے دن اپنا معیار بدلتے رہتے ہیں۔

عدم دلچسپی کے مرض میں مبتلا ہونے والے یہ مرد آئے دن گھریلو تنازعات کا سبب بھی بنتے ہیں

اور خواتین کو ڈرا دھمکا کر جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں اور یہ بھی دیکھا گیا ہے

کہ  بسا اوقات گھریلو اشیاء توڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

رومان

اکثر شادی شدہ حضرات کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ اُن کی بیگمات اب پہلے جیسی

رومانٹک گفتگو نہیں کرتیں۔ اسی ایک شکایت کی وجہ سے وہ اپنی شریکِ حیات سے دور ہوجاتے ہیں۔

ایسی شکایات کرنے والے حضرات یہ بھول جاتے ہیں کہ عورت سے ہر وقت ایک ہی موضوع پر ہفتوں۔

مہینوں گفتگو نہیں کی جاسکتی۔ عورت بھی ایک جیتی جاگتی انسان ہے اور

مردوں کے مقابلے میں اُس کے مسائل بھی کئی گنا بڑے ہیں لہٰذا عورت ان تمام مسائل کا حل چاہتی ہے۔

جب تک عورت کے مسائل حل نہ ہوں گے، اُس وقت تک عورت رومان بھری باتیں کرنے پر کیسے آمادہ ہوگی۔

خود غرضی

کسی خوبصورت عورت کو حاصل کرنے کا جنون مرد کو خود غرضی میں مبتلا کر دیتا ہے۔

اس کیفیت کا شکار ہونے والے مرد اپنی شریکِ حیات سے جھوٹ بول کر رنگ رلیاں منانا

مردوں کی شان سمجھتے ہیں اور اپنے گھر کی عورتوں کو ایسا کرنے سے منع بھی کرتے ہیں ۔

اس عمل کے دوران مرد اپنی شریکِ حیات کی قربانیوں کو بھی بھول جاتے ہیں۔

محبت میں ناکامی

معاشرے میں کچھ مرد حضرات ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنھیں ان کی

مرضی کے بغیر شادی کرنا پڑ جاتی ہے ۔ ایسے مرد حضرات خود کو کسی اور

عورت کا حق سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سے چوری چھپے اپنی سابقہ محبوبہ سے ملنے جاتے ہیں ۔

بدلہ

عورت کی کسی بات پر غصہ ہوجانا اور پھر اُس ایک بات پر بدلہ لینے کا

جذبہ بھی زمانہ ء قدیم سے چلا آرہا ہے۔

اس جدید دور میں بھی یہی عمل دہرایا جاتا ہے اور جھوٹی محبت کے

نام پر عورت کی زندگی تباہ کر دی جاتی ہے۔

وٹہ سٹہ کی ایک غلط رسم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

جنس

خواتین کو دھوکا دینے کی ایک بڑی وجہ جنسی طلب بھی ہے۔

اس طلب میں مبتلا ہونے والے مرد اپنی ہوس پوری کرنے کی خاطر اچھے

بُرے ہر طرح کے  ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور طلب پوری ہوجانے کے بعد پلٹ کر بھی نہیں دیکھتے

طاقت کا گھمنڈ

معاشرے میں کچھ مرد ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنھیں اپنی دولت پر غرور ہوتا ہے

اور وہ اس دولت کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے اکثر خواتین میں مقبول بھی ہوجاتے ہیں

اور پھر اسی مقبولیت کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر خواتین کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ چند عوامل ہیں جنھیں بنیاد بنا کر مرد عورت کو دھوکا دیتے ہیں اور

اپنی تسکین کا سامان پیدا کرتے ہیں۔

اس جدید دور میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیموں نے ایسے مردوں

کو سبق سکھانے کے لیے آگاہی مہم شروع کر رکھی ہیں

جس کی وجہ سے اب معاشرے میں عورت کو مساوی حقوق ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔

ان تمام عوامل کو جان لینے کے باوجود یہ بات بھی یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے

کہ معاشرے میں موجود سارے مرد ایک جیسے نہیں ہوتے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *