ریلیف پیکچ کیساتھ ساتھ چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ریلیف پیکچ کیساتھ ساتھ چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

3 views

وفاقی کابینہ کا 15 ارب ریلیف پیکچ کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، چینی دو روپے اور گھی پانچ روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں

مہنگائی سے نپٹنے کیلئے 15 ارب ریلیف پیکچ کی منظوری دی تھی۔

جس کے تحت ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا 7 ارب روپے کا پیکج جاری ہے۔

مگر وزیراعظم کا نوٹس اسووقت دھرے کا دھرا رہ گیا جب یوٹیلیٹی اسٹورز

پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

ریلیف پیکچ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے کے

بعد 70 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے ۔

اسی طرح گھی کی قیمتوں میں بھی پر لگ گئے۔

گھی پانچ روپے کے اضافے کے بعد 175 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت

اشیائے خورونوش پر عوام کو سبسڈی دے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو پانچ ماہ تک ہر ماہ دو ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔

یہ سبسڈی گندم، چینی، چاول، دالوں اور گھی کے لیے ہوگی جس کے بعد دالوں

اور چاول کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے کمی ہوگی جب کہ 20 کلو گرام آٹا 805 روپے

گھی 175 روپے کلو اور چینی 70 روپے کلو گرام میں خریدی جاسکے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *