ریڈیو کتنے مراحل سے گزر کر ایجاد ہوا؟

ریڈیو کتنے مراحل سے گزر کر ایجاد ہوا؟

54 views

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ریڈیو مارکونی کی ایجاد ہے جو اس نے 1895ء سے لے کر 1899ء کے درمیان کیے جانے والے مختلف تجربات کی روشنی میں ایجاد کیا۔

 لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ مارکونی سے پہلے ریڈیو فریکوئنسی ایجاد

کرنے کی کوشش کس کس نے کی؟ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں

کہ ریڈیو کی ایجاد میں کن کن لوگوں کا ہاتھ ہے

فرانس سے جاری ہونے والے رسالے جرنلزم اینڈ کمیونیکشن ، جلد اول میں

جولیا اے۔اسپائکر لکھتی ہیں کہ بظاہر تو لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ ریڈیو

مارکونی نے ایجاد کیا مگر در حقیقت ریڈیو کی ایجاد میں دیگر افراد کا ہاتھ بھی ہے۔

ان افراد میں ایک نام جیمس کلارک کا ہے ۔

جیمس کلارک ہی وہ پہلا آدمی ہے کہ جس نے 1864ء میں یہ نظریہ پیش کیا تھا

کہ جب کسی تار میں سے برقی رو گزرتی ہے تو اُس میں سے نظر نہ آنے والی برقی لہری بھی خارج ہوتی ہیں۔

ابتدائی دنوں میں جیمس کے اس نظریے پر کسی نے کام نہ کیا مگر 1887ء میں

جرمن سائنس دان ہینری ہرٹز نے جیمس کلارک کے نظریے کی توثیق کردی۔

اور کچھ ہی عرصے بعد 1895ء کے لگ بھگ وائرلیس ٹرانسمیشن کے کچھ کامیاب تجربے بھی کیے گئے۔

مارکونی نے ان تمام تجربات اور نظریات کو سامنے

رکھ کر بلآخر 1895 سے 1899 کے درمیانی عرصے میں ریڈیو کر ڈالا

سال2020 ء کے زمانے میں اب جدید ریڈیو سسٹم متعارف ہوچکے ہیں

اور ریڈیو نشریات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ریڈیو سیت کی ضرورت بھی باقی نہیں رہی۔

کیوں کہ اب ریڈیو ٹرانسمیشن باآسانی انٹرنیٹ کی مد سے بھی سنی جاسکتی ہیں۔

پاکستان جیسے پسمنادہ ملک میں اب ریڈیو سننے کے رجحان میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں کہ جہاں ریڈیائی نشریات باقاعدگی سے سنی جاتی ہیں

اور ریڈیو کے ذریعے فن و ثقافت کو آج بھی فروغ دیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *