ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں 48 سال بعد آمد

ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں 48 سال بعد آمد

12 views

ایم سی سی کرکٹ ٹیم ایک ہفتہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی،سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا 11 سال جبکہ غیرملکی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کی ٹیم کمار سنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی۔

جہاں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےعلامہ اقبال ایئرپورٹ  پر مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

ایم سی سی ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ۔

جبکہ ٹیم کے کپتان کمارا سنگاکارا پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

مہمان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی، غیرملکی ٹیم 14 فروری کو

لاہور قلندرز اور 16 فروری کو پاکستان شاہینز کیخلاف میچز کھیلے گی۔

ایم سی سی 17 فروری کو نادرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *