پولیو کے خاتمے کے پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

پولیو کے خاتمے کے پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

2 views

پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان میں ایک بار پھر پانچ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

دنیا بھرکے پسماندہ ممالک میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے

وقتاً فوقتاً کوششیں کی جاتی ہیں اور متاثرہ ممالک کے بچوں کو

پولیو ویکسین پلائی جاتی ہے تاکہ اس وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔

دنیا بھر سے اس وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے مگر اب بھی یہ وائرس

دنیا کے دو فیصد شہریوں کے جسموں میں موجود ہے۔

پاکستان میں اس وائرس کے کچھ نئے واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد

پولیو وائرس کی ویکسین پلانے کی مہم پورے ملک میں ایک بار پھر شروع کی گئی ہے۔

سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں

پانچ روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ مہم 21 فروری تک جاری رہے گی تاہم بلوچستان کے اضلاع سبی میں ہونے والے

سبی میلے کی وجہ سے سبی اور ہرنائی میں پولیو ویکسین کی ترسیل کا عمل معطل رہے گا۔

پولیو ویکسین پلائے جانے کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے نمبٹنے کے لیے

حفاظتی عملہ ہمہ وقت پولیو ورکرز کے ساتھ رہے گا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *