کبڈی ورلڈ کپ 2020ء: پاکستان نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دیکر جیت لیا

کبڈی ورلڈ کپ 2020ء: پاکستان نے دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دیکر جیت لیا

4 views

 پاکستان  کی کبڈی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے  کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا فائنل اتوار کی شب پنجاب سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل  میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر حاوی رہیں

پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے خوبصورت ریڈ کئے اور جھاپھی بھی ریڈرز کو روک کرٹیم کیلئے پوائنٹس حاصل کرتے رہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں بھارت کی ٹیم کو پاکستان کی ٹیم پر سبقت رہی، پہلے ہاف میں پوائنٹس 24ـ18رہے

، جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستان کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹیم کی برتری کو کم کرنے میں کامیاب رہی۔

پاکستانی ریڈرزکپتان عرفان مانا اور شفیق چشتی نمایاں رہے جو کہ زیادہ تر پوائنٹس لیکر ہی واپس لوٹتے رہے۔

ملک بن یامین نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے اپنی پوزیشن بہتر بنا لی

جبکہ بھارت کی ٹیم سے پوائنٹس میں آگے بڑھتی رہی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رکھی

اور فائنل میں بھارت کو 43ـ41 سے شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ 2020ء جیت لیا۔

شائقین کبڈی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، پنجاب سٹیڈیم قومی کبڈی ٹیم کی فتح پر پاکستان زندہ باد کے

نعروں سے گونج اٹھا،شائقین فتح پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *