پی ایس ایل 5 : حارث رؤف لاہور قلندرز کے باصلاحیت فاسٹ باؤلر

پی ایس ایل 5 : حارث رؤف لاہور قلندرز کے باصلاحیت فاسٹ باؤلر

10 views

پاکستان سپر لیگ سے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی ملک میں واپسی ممکن ہوئی وہیں نئے ٹیلنٹ سامنے لانے کا کریڈٹ بھی پی ایس ایل کو جاتا ہے،فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی پی ایس ایل کی ہی دریافت ہے۔

سال 2016 میں پاکستان سپر لیگ کی آمد کیساتھ ساتھ ملک میں

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا بھی آغاز ہوا۔

جس سے حسن علی ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور

فخرزمان جیسے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی ٹیلنٹ ہنٹ کے بہترین شاہکار ہے۔

آیئے جانتے ہیں لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلرز حارث رؤف کے بارے میں۔

ٹیپ بال سے کرکٹ شروع کرنے والے حارث رؤف کو 2017 میں لاہور قلندرز کی

جانب سے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے شامل کیا گیا۔

انہوں نے ابو ظہبی کے ٹی20 ٹورنامنٹ تیز ترین بالنگ کراکر سب کو حیران کردیا تھا۔

اور یوں حارث رؤف کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

حارث رؤف کو ٹریننگ کیلئے کئی بار آسٹریلیا بھیجا گیا جہاں انہوں نے

نیٹ پریکٹس کے دوران بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو بھی بولنگ کی۔

Salman Irshad and Haris Rauf were seen bowling in the nets to Virat Kohli

 پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر پلیئرز ڈویلپمنٹ عاقب جاوید نے

حارث رؤف کو سات سمندر پار آسٹریلوی بگ بیش میں متعارف کروایا ۔

جہاں حارث رؤف نے اپنی تیز بولنگ سے ماہرین کو حیران کردیا۔

حارث رؤف نے پہلے میچ میں ایک سو پچاس کی رفتار سے

بولنگ کی اور پھر دوسرے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی اس کارگردگی پر وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے اور بنگلہ دیش کیخلاف

ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

حارث رؤف نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں 32 رنز دےکر 1 وکٹ حاصل کی۔

جبکہ دوسرے میچ میں 27 رنز دے کر ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

پی ایس ایل فائیو کے بارے میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ دوسری ٹیمیں

لاہور قلندرز کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کر کے میدان میں اتریں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری کو شروع ہوگا۔

جہاں ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ کا پہلا میچ ہوگا۔

جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز کا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطان کیخلاف لاہور میں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *