ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ 2020ء میں طلائی تمغہ جیتنے والی رابعہ شہزاد

ویٹ لفٹنگ چمپیئن شپ 2020ء میں طلائی تمغہ جیتنے والی رابعہ شہزاد

5 views

مردوں کی طرح ویٹ لفٹنگ کرنے والی پاکستانی لڑکی۔۔۔ رابعہ شہزاد

پاکستان جیسے معاشرے میں ویٹ لفٹنگ اور اس جیسے بہت سے کام کرنا مردوں کا کام سمجھا جاتا ہے

مگر اب پاکستانی خواتین زندگی کے مختلف شعبہ جات کی طرح ویٹ لفٹنگ جیسے شعبے میں بھی نام کما رہی ہیں۔

رابعہ شہزاد نے نہایت کم عمری میں ہی ویٹ لفٹنگ کا آغاز کردیا تھا اور اب ملکی و غیر ملکی سطح پر ہونے والے

مقابلوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں ۔

حالیہ دنوں انہوں نے ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ شپ میں حصہ لے کر 49 کلو گرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے

اور ہیمپشائر ویٹ لفٹنگ چمپئین شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

رابعہ نے 2024ء میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک انہوں نے

اپنی مدد آپ کے تحت ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کی ہے

مگر اب وہ چاہتی ہیں کہ کسی ماہر کوچ کی زیرِ نگرانی اولمپلک چمپیئن شپ کی تیاری کریں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *