psl2020 1

پی ایس ایل فائیو : کرکٹ میچوں کیلئے روٹ پلان جاری

109 views

پاکستان سپر لیگ فائیو کے پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں

محض چند گھنٹے رہ گئے ہیں۔

پی ایس ایل 2020 کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز کل سے کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا۔

شہرقائد کی ٹریفک پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے

 کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دےدیا ہے۔

جس کے مطابق اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے شائقین کو پارکنگ کیلئے اصل شناختی کارڈ اور

ٹکٹ دکھانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

جبکہ پارکنگ کیلئے مخصوص پوائنٹس بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔

جن میں وفاقی اردو یونیورسٹی روڈ ، ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر1 ، غریب نواز فٹبال گراؤنڈ

رعنا لیاقت گرلز کالج گراؤنڈ نزد آغا خان اسپتال کو بھی پارکنگ پوائنٹ میں تبدیل کیا جائے گا ۔

جہاں شائقین پی ایس ایل اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پارک کرسکیں گے۔

جس کے بعد وہ سرچنگ کے عمل سے ہوتے ہوئے

بذریعہ شٹل بس ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 2 سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جا سکیں گے۔

دوسری جانب کرکٹ میچ کے دوران کچھ سڑکوں عام پبلک کیلئے بند کیا گیا ہے۔

جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

جس کے مطابق شارع فیصل سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم جانے والے روڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی بند ہوگی۔

اسی طرح حسن اسکوائر فلائی اوور لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور اور

نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ پر عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم اطراف کے شہریوں کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد آگے جانے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اورراشد منہاس روڈ

ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے۔

متبادل راستوں میں میچ کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 1700سےزائدپولیس اہلکارڈیوٹی کےفرائض انجام دیں گے اور

مختلف پوائنٹس پرٹریفک پولیس کےاعلیٰ افسر بھی موجودہوں گے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *