عمر اکمل کی جگہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

عمر اکمل کی جگہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

7 views

 پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو معطل کیے جانے کے بعد آل راؤنڈر انور علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

بطور متبادل کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل انور علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

انور علی اب تک 32 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *