ISLUvQG

پی ایس ایل فائیو کا آغاز ، افتتاحی میچ میں گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ مدمقابل

76 views

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلامیچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شائقین پی ایس ایل کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔

پاکستان سپر لیگ 2020 محض چند گھنٹوں کی دوری پر رہ گیا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج 6:45 پر منعقد کی گئی ہے۔

جہاں 350 فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔

جبکہ شاندار آتش بازی سے تقریب کو چار چاند بھی لگایا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور

دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اب تک کے تمام سیزن کے میچز کے اسکور بورڈ پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں

مجموعی طور پر لیگ کے 9 میچوں میں مدمقابل آ چکی ہیں۔

جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 5 میچز میں جیت کر پلرا بھاری ہے

وہیں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز میں کامیاب رہی ہیں۔

دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں ۔

جبکہ جیسن رائے، محمد نواز، بین کٹنگ، شین واٹسن، احمد شہزاد، فواد احمد، عمر اکمل

محمد حسنین، سہیل خان، ٹائمل ملز، عبدالناصر، نسیم شاہ، احسان علی، آرش علی خان

اعظم خان، کیمو پاؤل، خرم منظوراور زاہد محمود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہے جبکہ ڈیل اسٹین، کولن انگرام

کولن منرو، فہیم اشرف، آصف علی،رومان رئیس، لیوک رونکی، حسین طلعت

فل سالٹ، ظفر گوہر، عماد بٹ، رضوان حسین، موسیٰ خان، عاکف جاوید

احمد صفی عبداللہ، سیف بدراورڈیوڈ ملان اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔

لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے۔

تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، میں کْل10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

فائنل کی فاتح ٹیم ایونٹ کی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالرکی حقدار ٹھہرے گی۔

جبکہ ایونٹ کی رنرزاپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم وصول کرے گی۔

اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *