پی ایس ایل 2020:  دفاعی چیمپین کوئٹہ کا فاتحانہ آغازاسلام آباد کو 3 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 2020: دفاعی چیمپین کوئٹہ کا فاتحانہ آغازاسلام آباد کو 3 وکٹوں سے شکست

4 views

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سفر کا آغاز جیت کے ساتھ کیا اور مدمقابل  اسلام آباد یونائیٹڈ  کو تین وکٹوں سے  شکست دے  دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے  والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور

اسلام آبادیونائیٹڈ 19.1 اوورز میں 168 رنز بناسکی اسلام آباد کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ ملان کے 64 رنز رہے

دوسری  جانب کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اور بین کٹنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے جواب میں  شروعات میں اپنی  اہم وکٹیں گنوانے کے باوجود نوجوان اعظم خان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 19 ویں اوور کی

تیسری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور اس طرح ٹورنامنٹ کا آغاز اپنی جیت کے ساتھ کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *