PSLcere

پی ایس ایل فائیو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سے شہرقائد جگمگا اٹھا

18 views

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیو کی رنگارنگ تقریب نے دھوم مچادی، جھلملاتی فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرقائد کے باسیوں کا خوب لہو گرمایا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور

دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

Image

Image

افتتاحی تقریب میں 350 فنکاروں نے شائقین کرکٹ پر اپنے فن کا جادو جگایا

جبکہ راحت فتح علی خان ، آئمہ بیگ، سوچ بینڈ ، سجاد علی ، ابرارالحق ، عاصم اظہر

علی عظمت ، ہارون جیسے نامور گلوکاروں نے زبردست

پرفارمنس دے کر کراچی کے باسیوں کے دل جیت لیے۔

Image

جبکہ افتتاحی تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کے مظاہروں نے بھی آسمان روشن کردیا۔

Image

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *