VJ ahmed Godil web

پاکستان سپر لیگ 2020 پر تماشائیوں کا ردِ عمل

186 views

پاکستان میں پی ایس ایل میچز کا آغاز 2016ء میں ہوا اور ہر گزرتے برس اس کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا۔

رواں برس پی ایس ایل کا آغاز نشینل اسٹڈیم کراچی میں ہوا۔

اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہورہا ہے

جس میں دنیا بھر کے منتخب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

ایونٹ کی اس تقریب پر لوگوں کا ملا جلا رجھان سامنے آیا۔

کچھ شائقینِ کرکٹ نے اس ایونٹ کو اس لحاظ سے اہمیت دی کہ اب

اس ایونٹ کے ذریعے دنیا کو ایک مثبت پیغام گیا ہے

اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی جانے والی کوششیں بھی رنگ لانے والی ہیں۔

شائقین سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ بھی پرامید ہے کہ اب بہت جلد

پاکستانی سرزمین پر بین الاقوامی میچز بھی ہوا کریں گے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے ایک جانب تو شائقینِ کرکٹ کو بین الاقوامی

کرکٹرز کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا تو دوسری جانب

انہیں مقامی فنکاروں کی پرفارمنس نے شدید مایوس بھی کیا۔

اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے جو نغمے ریکارڈ کیے گئے۔

وہ تمام نغمات بھی عوام کی توقعات پر پورا نہ اُتر سکے

اور رہی سہی کسر اس افتتاحی تقریب کی مایوس کن پرفارمنس نے پوری کردی۔

اس ایونٹ کی ابتدائی تقریب میں سب سے زیادہ تنقید کا سامنا

احمد گوڈیل کو کرنا پڑا۔ یہ ایونٹ احمد گوڈیل کی زندگی کا سب سے بڑا ایونٹ تھا

جس پر عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس تقریب کے اختتام پر احمد گوڈیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے

تنقید کرنے والوں کو جواب دیا

 

 

لیکن اب یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ احمد گوڈیل شائقینِ کرکٹ کی تنقید سے

دل برداشتہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے

تنقید کرنے والوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے والدین اور بہن بھائیوں کو بھائیوں کو بدنام نہ کریں۔

پی ایس ایل کے ابتدائی لمحات میں ہی اس قسم کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں

تو آگے آگے دیکھئے کیا ہوگا؟

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *