Karachi Kings NEW

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

44 views

پاکستان سپرلیگ 2020 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز

اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوا ۔

جہاں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پہلی اننگز

کنگز کی جانب سے اوپننگ کا آغاز پابندی ہٹنے کے بعد شرجیل خان اور

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے کیا۔

پی ایس ایل سے آغاز کرنے والے شرجیل خان نے اپنا روایتی جارحانہ انداز

اپناتے ہوئے زلمی کے بالر حسن علی کی بال پر دو چھکے دیئے۔

تاہم لگاتار تیسرے چھکے میں وہ شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ نے شرجیل خان کی جگہ براجمان ہوئے اور 20 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

ٹی20 نمبرون بیٹسمین بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 78 رنز پر رن آؤٹ ہوکر پولین لوٹ گئے۔

جبکہ کپتان عماد وسیم نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

انہوں نے 30 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔

آخر اوور میں کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد نے ذمہ دارانہ

بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گیندوں پر 16 رنز بنایئں۔

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے اور

زلمی کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز

دوسری جانب ہدف کے تعاقب کیلئے پشاور زلمی کے کامران اکمل اور

بینٹون میدان میں اترے اور ٹیم کو 29 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

تاہم ٹم بینٹن 13 رنز بناکر کرس جورڈن کی گیند کا شکار بنے۔

زلمی کی دوسری وکٹ بیٹسمین حیدر علی کی گری جو کہ صرف 4 رنز بناکر

جارٖڈن کی بال پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ شعیب ملک 16 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے ڈیرن سیمی نے بھی 30رنز کی اننگز کھیلی

جبکہ لیونگ اسٹین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تاہم پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

کراچی کنگز کے کرس جارڈن اور عمید آصف نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔

جبکہ محمد عامر اور کیمرون ڈیلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *