آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل : آرمی چیف کا شہداء کو خراج عقیدت

آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل : آرمی چیف کا شہداء کو خراج عقیدت

32 views

پاک فوج کے سپہ سلار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کو

تین سال مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا۔

جس کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے

لیے 22 فروری 2017 کو آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا۔

یہ دہشت گردی کے خاتمے سے سیاحت تک کا سفر ہے۔

انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپور حمایت کی اور ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی

سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *