معروف کرکٹر ڈیرن سمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

معروف کرکٹر ڈیرن سمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

32 views

 ڈیرن سمی کو پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کے لیے راہ ہموار کرانے پر پاکستان نے اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدان کے نامور کھلاڑی ڈیرن سمی کو

پاکستان میں کرکٹ کی روشنیاں بحال کرانے کے عوض صدرِ پاکستان جناب عارف علوی

کی جانب سے 23 مارچ کو اعزازی شہریت اور ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے

واضح رہے کہ ڈیرن سمی نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نہایت اہم کردار

ادا کیا ہے ۔ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ خود پاکستان

آتے رہے ہیں بلکہ اُنہوں نے متعدد کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے لیے قائل بھی کیا ہے

ان کی خدمات کے صلے میں اب حکومتِ پاکستان نے انہیں ایوارڈ سے نوازنے

کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دینے کا اعلان کیا ہے

امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام آنے والے

پاکستان میں انٹرنینشل کرکٹ میچز کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *