پیپسی کا نیا گانا ریلیز ، پی ایس ایل کے ناراض شائقین کیلئے صبرکاپھل

پیپسی کا نیا گانا ریلیز ، پی ایس ایل کے ناراض شائقین کیلئے صبرکاپھل

20 views

پیپسی پاکستان کا نیا گانا کھیل جا دل سے کے ریلیز ہونے کے بعد پی ایس ایل کے ناراض دیوانوں نے سکھ کا سانس لے لیا، نئے گانے کھیل جا دل سے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپسی پاکستان نے اپنا نیا

گانا کھیل جا دل سے ریلیز کیا۔جس نے محض چند منٹوں میں سوشل میڈیا کی دنیا میں دھوم مچادی۔

کرکٹ کے دیوانوں اور شائقین پی ایس ایل کو آخر کار انکے صبر کا پھل مل گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ صرف پیپسی ہی ایسی پاپ گانوں کو بناسکتا ہے

جس میں کھلاڑی ، گلوکار اور جوش و جذبہ ایک ہی بینر تلے میسر ہو۔

گانے میں مشہور و معروف گلوکار فواد خان ، آئمہ بیگ ، ہارون شاہد

بیان بینڈ کے اسفر حسین اور کشمیر بینڈ کے بلال خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

جبکہ دوسری جانب گانے کی ویڈیو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور

اسپورٹس کی دنیا کی خوبرو اینکر زینب بھی جلوہ گر ہیں۔

کھیل جا دل سے کو ذوالفقار جبار خان عرف زلفی نے کمپوس اور پروڈیوس کیا ہے۔

ساتھ ہی گانے کو زلفی اور عدنان دھول نے لکھا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے اینتھم تیار ہیں کو صارفین کی جانب سے

سخت ناپسند کیا گیا تھا ۔

جبکہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *