Lahore Qalandars NEW

پی ایس ایل 2020 : لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست

89 views

پاکستان سپر لیگ 2020 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا تیسرا میچ لاہور قلندرز اور

ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

جہاں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلی اننگز

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور کرس لین نے کیا۔

پہلی اننگز میں ہی لاہور قلندرز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ہی بیٹسمین زیادہ دیر میدان میں ٹک نا سکیں اور

جلد ہی سلطانز کے بالرز کا شکاز بن گئے۔

کرس لین 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ فخرزمان 19 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

محمد حفیظ بھی کوئی خاص کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے

اور 14 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا نشانہ بن گئے۔

قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر، معین علی اور

محمد الیاس نے دو،دو جبکہ سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز

دوسری جانب دوسری اننگز کا آغاز ملتان سلطانز کے

کپتان شان مسعود اور جیمز وینس نے کیا۔

جیمز ونس 18 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جبکہ دوسری وکٹ معین علی کی گری جوکہ 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود 38 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ویز کا شکار بنے۔

ذیشان اشرف 4 رن آؤٹ ہوگئے۔ رلی روسو 32 رنز بناکر حارث رؤف کی بال کا نشانہ بنے۔

بیٹسمین شاہد آفریدی 21 اور خوشدل شاہ 6 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *