گانے کے لیے تو سب تیار ہیں مگر ہار ماننے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

گانے کے لیے تو سب تیار ہیں مگر ہار ماننے کے لیے کوئی تیار نہیں۔

17 views

علی ظفر سے متعلق یہ خبریں موصول ہورہی ہیں کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت پی ایس ایل کے لیے ایک نغمہ ریکارڈ کرائیں گے

 

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد بہت سی متنازع باتوں کی خبریں

آرہی ہیں ، انہی خبروں میں سے ایک خبر پی ایس ایل کے حوالے سے

ریکارڈ کرائے جانے والے نغمات بھی ہیں۔

یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت

سے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سے ایک طریقہ دلفریب

موسیقی اور موضوع سے مطابقت رکھنے والی شاعری ہے۔

پی ایس ایل کو مقبول بنانے میں بھی اسی طریقہ ء کار کو استعمال کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے مقبول اور پسندیدہ نغمہ

سیٹی بجے گی رہا جسے علی ظفر نے گنگنایا تھا۔

یہ نغمہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے مہشور نغمہ ثابت ہوا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے اس سے اچھا نغمہ اب تک سامنے نہیں آسکا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی یہ کوسشش ہوتی ہے کہ وہ ہر سال ایک نیا اور بہترین نغمہ

تیار کر سکے جس کے لیے اسے ہر سال ایک خطیر رقم خرچ کرنا پڑتی ہے

مگر تمام تر کوششوں کے باوجود انتظامیہ سیٹی بجے گی جیسا یادگار نغمہ

تیار نہیں کرسکی۔ ایسی ہی ایک ناکامی کا سامنا اسے گزشتہ برس بھی کرنا پڑا۔

حالیہ برس علی عظمت اور ان کے دوستوں نے مل کر ایک نغمہ تیار کیا ہے

جس میں تیار ہیں ، تیار ہیں کا لفظ متعدد بار دہرایا گیا ہے مگر شاید اس نغمے

کو سننے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ گو کہ اس نغمے کی ریکارڈنگ اور منظر نگاری

پر بے تحاشا خرچہ کیا گیا ہے اور فنکاروں نے بھی پوری جان لگا کر نغمہ ریکارڈ کرایا ہے

مگر اس کے باوجود اس نغمے کو وہ مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی جو علی ظفر کے نغمے

کو حاصل ہوئی تھی۔ ان دونوں نغمات کو لے کر شائقینِ کرکٹ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

ایک جانب علی ظفر کے مداحوں نے انہیں پھر سے پی ایس ایل کے لیے نغمہ ریکارڈ کرانے

کا مشورہ دیا ہے تو دوسری جانب اپنے نغمے کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے علی عظمت نے

ایک متنازع بیان دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے نغمے کو ناکام بنانے کے لیے بلاگرز

کی مدد حاصل کی گئی ہے جس پر علی ظفر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے بھی مزاح

سے بھرپور ایک کرارا جواب دیا اور کہا کہ دنیا بھر کے ناکام افراد کی ناکامی کے ذمہ دار

وہ ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے پیچھے بھی ان ہی کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے اپنے ناقدین کو مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا ہے

کہ اگر انہیں کوئی مسئلہ ہو تو اُس کے لیے بھائی حاضر ہے۔ مزاح سے بھرپور

اس ٹوئٹ کودیکھ کر اب تک لاکھوں افراد محظوظ ہوچکے ہیں مگر اب دیکھنا

یہ ہے کہ علی ظفر کے اس مزے دار ٹوئٹ پر علی عظمت کی جانب سے کیا جواب آتا ہے۔

اسی کے ساتھ یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ علی ظفر عوامی خواہشات کو مدِ نظر رکھتے

ہوئے ایک پرائیوٹ نغمہ ریکارڈ کرائے گے مگر ابھی انہوں نے اس کا حتمہ فیصلہ نہیں کیا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *