ali bhai

شائقین کا انتظار ختم ، پی ایس ایل کیلئے علی ظفر کے گانے کا ٹیزر جاری

71 views

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی، پی ایس ایل کیلئے اپنے گانے ٹیزر جاری کردیا۔

مداحوں کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے پر تنقید کے

بعد بین الاقوام شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی۔

شائقین نے گلوکار علی ظفر سے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے کو بنانے کی خواہش

ظاہر کی تھی،جس پر علی ظفر نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ فینز کیلئے جان بھی حاضر ہے۔

تاہم گزشتہ روز علی ظفر نے سوشل میڈیا سائٹس پر بھائی حاضر ہیں کے ہیش ٹیگ کیساتھ ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اسٹوڈیو میں بیٹھے ہوئے ہیں اور

پشت میں بھنگڑا میوزک چل رہا ہے  جبکہ ویڈیو میں گلوکار کا کہنا ہے کہ بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟؟؟؟؟

پاکستان سپر لیگ فائیو کے آفیشل سونگ اور افتتاحی تقریب پر ہونے والے تنازع کا دلچسپ موڑ اسووقت آیا ۔

جب ترانہ تیار ہیں کو گانے والے راک سٹار علی عظمت نے ایک انٹرویو کے

دوران بنا نام لیے علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ ایک گلوکار نے

گانے پر تنقید کرنے کیلئے بلاگرز کو پیسے دیئے تھے۔

جس کے بعد گلوکار و اداکار علی ظفر نے منفرد اور طنزیہ انداز میں پاپ سنگر کو جواب دیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تینوں ایڈیشنز میں آفیشل ترانے گلوکار

علی ظفر نے گائے جو بے پناہ مقبول بھی ہوئے تھے اور پاکستان سپر لیگ کے پہچان بھی بنے۔

بیک وقت اداکاری، گلورکاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ کے جوہر دکھانے والےعلی ظفر نے پی ایس ایل کے

تین ایڈیشن میں نا صرف اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جبکہ ترانے کو لکھنے والے بھی یہ خود تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *