Islu

اسلام آباد یونائیٹڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب، قلندرز کو 1 وکٹ سے شکست

25 views

محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کا ساتواں میچ لاہور

کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا ۔

جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس لین اور فخر زمان نے کیا۔

تاہم دونوں کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، کرس لین 11 رنز بناکر موسیٰ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جبکہ فخر زمان 33 رنز بناکر شاداب کی بال کا نشانہ بنے۔

لاہور کی تیسری وکٹ کپتان سہیل اختر کی گری جو ایک رن بناکر پولین لوٹ گئے۔

ساتھ ہی ڈین ولاز بھی صرف تین رن بناکر شاداب کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

تاہم محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز

کی اننگز کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

جبکہ محمد موسیٰ اور احمد سیفی عبداللہ نے ایک وکٹ لی۔

دوسری جانب اسلام آباد کے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

تاہم دونوں کھلاڑی آغاز میں ہی ڈگمگا گئیں اور لیوک

ایک رن بناکر جبکہ کولن 2 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کے بالرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور

ایک کے ایک یونائیٹڈ کے بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

میچ کا دلچسپ موڑ اسووقت آیا جب کولن انگرام نے ایک اوور میں 20 سے زائد رنزبنائے تھے۔

یونائیٹڈ کے بلے بازوں کی کوششوں سے میچ آخری اوور تک پہنچ گیا

جہاں موسیٰ خان نے آخری اوور کی پہلی گیند میں چھکا مار کر ٹیم کو دوسری کامیابی دلوائی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں

جبکہ حارث رووف نے 2، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور

پٹیل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *