psl 1

پی ایس ایل کی ٹیموں پر جرمانہ ، کراچی کوئٹہ کے بعد لاہور بھی جرمانے کا شکار

45 views

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں لاہور قلندرز پر سلواوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا، اس سے قبل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بھی جرمانہ لگ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سے قابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی

عمر اکمل کی معطلی کی خبر ابھی زیر گردش ہی تھی کہ

ٹیموں پر جرمانے کی خبروں نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کے درمیان میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں ایک، ایک اوور کم کیا۔

جس کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف

کی شق 2.22 کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام

کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

قوانین کے  مطابق اگر کوئٹہ اور کراچی کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور

ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل

تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20،20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے  گا۔

اسی طرح اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور

ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر بھی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

میچ کے دوران قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے لہٰذا

ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *