ball

پی ایس ایل 2020: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

36 views

پاکستان سپر لیگ 2020 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز اعظم خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر

لیگ سیزن فائیو کا چھٹا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔

جہاں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم متاثر کن اننگز کھیلنے میں ناکامیاب رہی

کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہا۔

کنگز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

ایلکس ہیلز 29، بابر اعظم 26، افتخار احمد 25 اور

کیمرون ڈیل پورٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2، سہیل خان

اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب دوسری اننگز کے آغاز کیلئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن اور جیسن رائے نے کیا۔

جہاں دونوں کھلاڑی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 41 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

کوئٹہ کی پہلی وکٹ جیسن رائے کی گری ، جو 17 بناکر

رن آؤٹ ہوئے جبکہ شین واٹسن بھی رن بناتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد بھی زیادہ دیر میدان میں ٹک نہ سکیں اور 11 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

جس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے

دھواں دھار اننگز کھیل کر کوئٹہ کو جیت کیلئے قریب کردیا۔

تاہم اعظم خان 2 چھکے اور 4 چوکے پر مشتمل 30 گیندوں

کے نقصان پر 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 رنز

بناکر ناقابل شکست رہے اور انور علی نے آخری اوور کی آخری بال پر چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عماد وسیم اور کرس جورڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *