akmal 505x454

پی ایس ایل 5 پہلا مرحلہ مکمل : کون سا بلے باز ، کون سی ٹیم سرفہرست؟؟

340 views

پاکستان سپرلیگ فائیو کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، آج ملتان اور روالپنڈی میں پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز کا میلہ سجے گا، دونوں شہر پہلی دفعہ میزبانی کیلئے پرجوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا۔

جس میں ٹیبل پوائنٹس پر اسلام آباد یونائیٹڈ 295۔0 کے رن ریٹ کیساتھ سر فہرست ہے۔

شاداب الیون نے اب تک تین میچز کھیلے جن میں سے دو میچز میں کامیاب جبکہ

ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 124۔0 رن ریٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ نے بھی تین میچز کھیلے ہیں جن میں دو میچز میں فاتح اور ایک میچ شکست حاصل کی۔

تیسرے نمبر پر پشاور زلمی ہے جس نے دو میچز کھیلے ، ایک میں جیت اور

دوسرے میں ہار گئے جبکہ چوتھے نمبر موجود ملتان سلطان نے بھی دو میچز کھیلے

ایک میں جیت اور دوسرے میں شکست کا سامنا کیا۔

پانچویں نمبر پر کراچی کنگز براجمان ہے جس نے دو میچز کھیلے

ایک میں فاتح حاصل کی جبکہ ایک میں ہار کنگز کا مقدر بنی۔

ٹیبل پوائنٹس کے چھٹے نمبر لاہور قلندرز نے جگہ بنائی

جس نے اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں اب تک بلے بازوں کی فہرست میں پشاور زلمی

کے بیٹسمین کامران اکمل سرفہرست ہے۔

جنہوں نے انفرادی طور پر دو میچز میں 144 رنز بنائیں۔

جبکہ دوسرے نمبر پر ڈیوڈ میلان121، تیسرے پر محمد حفیظ112، چوتھے پر اعظم خان110اور

پانچویں نمبر پر بابر اعظم 104رنز کیساتھ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب بالرز کی فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بالر محمد حسنین

سب سے آگے ہیں انہوں نے تین میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں

جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی 7.2کی ایوریج سے 5وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے بھی تین میچز میں 5 کھلاڑیوں کا شکار کرچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *