tax fbr

کرپشن کرنے والے ایف بی آر کی گرفت میں

16 views

ایک ارب روپے کا ٹیکس بچانے والے محمد منشا کے خلاف ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا ہے اور اس کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے

پاکستان کے انٹیلجینس ادارے پہلے سے زیادہ فعال ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ایف بی آر کے ماتحت ادارے نے محمد منشا نامی شخص کے

خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے 41 بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیئے ہیں اور اس کی

منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد منشا ٹرانسپورٹ اور کلئیرنگ فاروڈ نگ کے بزنس سے

وابستہ ہے ۔ اس شخص نے 41 بینکوں کے ذریعے 3 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی ہے

مگر یہ شخص اپنے کمائے ان پیسوں کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہے۔

ان پیسوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر نے اس شخص کو

چار مرتبہ طلب کیا تھا مگر یہ شخص صرف ایک مرتبہ ایف بی آر کے سامنے حاضر ہوا۔

واضح رہے کہ یہ شخص 1 ارب روپے کا ٹیکس بچانے کے لیے  مختلف بہانوں

سے مہلت حاصل کرتا رہا ہے اور اب اس شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 20 لاکھ روپے

کا مچلکا بھی حاصل کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *