MS v PZ

ملتان سلطان کی ہوم گراؤنڈ میں فتح ، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

228 views

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان میچ ہوا۔

جہاں سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز بلے باز کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے کیا.

تاہم زلمی کی ٹیم سلطانز کے باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

ایک کے بعد ایک سہیل تنویر کی جارحانہ باؤلنگ کا نشانہ بنتے رہے.

اس طرح سہیل تنویر اور الیاس کی شاندار بولنگ کی بدولت پشاور زلمی 18.3 اوورز

میں صرف 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ملتان سلطان کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا۔

پشاور زلمی کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

حیدر علی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈوسن نے 22 اور کامران اکمل نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد عرفان اور الیاس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب ہدف کا تعاقب کیلئے ملتان نے جیمز وینس اور

معین علی کو میدان میں اترا، تاہم پہلی اننگز کی آخری بال پر جیمز وینس کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں جیمز وینس کی جگہ آئے نئے بلے باز معین علی بھی

زیادہ دیر پیچ پر ٹک نہ سکے اور صرف 2 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر آئے کپتان شان مسعود بھی صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے جبکہ

ذیشان اشرف 12 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند کا نشانہ بنے۔

تاہم ریلی روسوو اور خوشدل شاہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے

ملتان سلطانز کی جیت کو یقینی بنائی اور محض 4 وکٹوں کے نقصان

پر 124 رنز کا ہدف 5۔14 اوورز پر بآسانی حاصل کرلیا۔

روسوو 49 اور خوشدل شاہ 43 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ حسن علی اور

راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *