کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے : ایئر چیف مارشل

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے : ایئر چیف مارشل

14 views

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان کے دشمنوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

اے پی پی کے مطابق اسلام آباد ایئر ہیڈ کوار ٹرز میں تاریخی دن پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے اس موقع پر مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی جبکہ

ایئر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج دشمن پر لرزہ طاری کر دینے والی تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر

چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے۔

پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کشمیر کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں طویل بھارتی کرفیو کو ختم کیا جائے۔

بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *