ben erin

پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بین کٹنگ اور انکی اہلیہ کے چرچے

38 views

پی ایس ایل فائیو کے سنسنی خیز میچز نے جہاں شائقین کا تجسس برقرار رکھا ہوا ہے وہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز بین کٹنگ اور انکی اہلیہ اینکر ایرن ہالینڈ مداحوں کی توجہ مرکز بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ اپنے ہر سیزن میں کرکٹ کے دیوانوں کو یادگار لمحے فراہم کرتا ہے مگر اس بار پی ایس ایل 2020 نے

مداحوں کو کرکٹ کی دنیا کی خوبصورت ترین جوڑی دےدی۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سنسنی خیز میچ کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بین کٹنگ کا

اہلیہ کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا۔

انٹرویو کے دوران لی گئی تصویر جب ایرن نے ٹوئٹر پر شیئر کی تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا تاندا باندھ گیا۔

شائقین کی جانب سے جوڑی کو خوب سراہا گیا جبکہ کچھ صارفین نے بین کٹنگ جیسا ہمسفر ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔</p

>

یاد رہے کہ سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *