harisrauf

لاہور قلندرز کے شائقین کیلئے بری خبر، حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر

22 views

لاہور قلندرز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر حارث رؤف ٹخنے کی انجری کے باعث پی ایس ایل فائیو سے باہر ہوگئے، انکی جگہ سلمان ارشاد اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق فاسٹ بولر حارث روف انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور

ان کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے۔

ان کے  متبادل کے طور پر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے

فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سلمان ارشاد بھی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے ستارے ہیں۔

وہ 2018 میں بھی قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

اس ایڈیشن میں انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں مصباح الحق کی وکٹ لے کر اپنی مہارت دکھادی تھی۔

حارث روف ابتدائی تجزے کے مطابق ٹخنے کی انجری کا شکار ہے،۔

انہیں ری کوور ہونے کے لئے آرام درکار ہے۔

لاہو قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ بظاہر کوئی فریکچر نہیں

لیکن مزید ٹیسٹس ہوں گے۔

حارث روف پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کی فٹنس اہم ترجیح ہے۔

حارث روف کو فی الحال ریلیز نہیں کیا جارہا۔

وہ قلندرز کے اسکواڈ کے ساتھ رہ کر فٹنس کی بحالی کا کام جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں بھی لاہور قلندرز اپنا مقدر نہیں بدل سکی۔

ٹورنا منٹ میں لاہور قلندرز اب تک دو میچز کھیل چکی ہے۔

جس میں دونوں میچز میں قلندرز کو شکست کا سامنا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *