cpec

پاکستان نے امریکا کو سی پیک منصوبے میں شرکت کی دعوت دے دی

7 views

پاکستانی مشیرِ تجارت نے امریکی مارکیٹ تک رسائی کی اجازت طلب کرتے ہوئے امریکہ کو سی پیک منصوبے میں سرمایا کاری کی دعوت دے دی

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ تجارت عبد الرزاق نے کہا کہ پاکستان

امریکا میں توانائی ، آئل اینڈ گیس، زراعت اور فوڈ پروسسینگ کے شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے

اس دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے امریکی سیکریٹری سے امریکی مارکیٹ تک رسائی

کی اجازت مانگی ہے اور امریکا کو سی پیک منصوبے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق نے کہا کہ ابھی

کورونا وائرس کے باعث تجارت کے متاثر ہونے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *