IUvQG

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل دوسری بار اسلام آباد کو شکست دیدی

47 views

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل دوسرے بار اسلام آباد یونائیٹڈ کو وکٹوں سے شکست دےدی، اسلام آباد نے دفاعی چیمپین کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 188 رنز کا ہدف 4۔19 اوورز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے نوے میچ

میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

ابتدائی دو کٹیں گرنے کے بعد ٹیم کا اسکور مستحکم ہوا۔

کولن منرو اور شاداب خان کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی۔

منرو 31 اور کپتان شاداب خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ

کولن انگرام نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ

محمد حسنین اور بین کٹنگ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعقب کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے اور

شین واٹسن نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم شین واٹسن 9 رنز بناکر پولین لوٹ گئے، کوئٹہ کی دوسری وکٹ احمدشہزاد کی گری

جو 12 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

اس مرتبہ قسمت نے اعظم خان کا ساتھ نہ دیا اور وہ 10 رنز بناکر شاداب خان کی گیند کا نشانہ بنے۔

جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 رنز بناکر پولین کی راہ اپنائی۔

بعدازاں محمد نواز اور بین کٹنگ نے اختتامی اوورز میں 55 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو جیت سے ہمنکار کرایا۔

بین کٹنگ نے صرف 17 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 اور

محمد نواز نے 20 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اسلام یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف، احمد ساقی عبداللہ نے 2،2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *