برطانوی موسیقار نے بھی مودی کے متنازع قانون کو فاشسٹ قرار دیدیا

برطانوی موسیقار نے بھی مودی کے متنازع قانون کو فاشسٹ قرار دیدیا

7 views

بھارتی مظالم کی صدائیں بیرون ممالک میں بھی سنائی دینے لگیں، برطانوی موسیقار راجر واٹرز نے مودی کی بربریت کیخلاف بول پڑے،متنازع بھارتی قانون کو فاشسٹ اور نسل پرستانہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر

پر پنک فلوڈ کے راجر واٹرز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب امن کا داعی

موسیقار بھی بھارت میں فسادات کا نوٹس لینے لگا ہے تو وقت آ گیا ہے کہ

عالمی برادری بھی بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لے اور

تاریخ کی درست سمت میں جانے کیلئے کھڑے ہوں۔۔

مذکورہ بالا ویڈیو میں لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران برطانوی موسیقار

نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع قانون کو فسطائیت اور نسل پرستی پر مبنی قرار دیا ہے۔

جبکہ اس موقع پر راجر نے سماجی کارکن عامر عزیز کی نظم سب یاد رکھا جائے گا کا بھی حوالہ دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں جاری متنازع قانون

کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس اور ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا تھا۔

مسلم کش فسادات اور سفاکانہ تشدد میں اب تک 37 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ درجن سے زائد زخمی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *