Ali Zafar mela loot lya

میلہ لوٹنے والے علی ظفر نے شائقین کا دل بھی لوٹ لیا

33 views

علی ظفرکا نیا ترانہ عوامی توقعات پر پورا اُترنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پی ایس ایل 2020 کے آفیشل ترانے پر ملے جلے عوامی ردِ عمل کے بعد

علی عظمت نے ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے متنازعہ بیان جاری کیا تھا جس پر علی ظفر نے بھی مزاح

سے بھرپور ٹوئٹر پیغام جاری کیا تھا ۔

علی ظفر کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر سے اپیل کی تھی کہ وہ

پی ایس ایل کے لیے ایک نیا ترانہ ریکارڈ کریں۔

علی ظفر نے اپنے مداحوں کی فرمائش پر مختصر سے وقت میں ایک نیا ترانہ ریکارڈ کرنے

کی حامی بھری تھی ۔

مداحوں کو اس ترانے کا شدت سے انتظار تھا اور سوشل میڈیا پر اس ترانے کے حوالے سے مختلف

چہ مگوئیاں بھی ہو رہی تھیں تاہم گزشتہ روز علی ظفر کا یہ ترانہ جاری ہوا تو اس نے سوشل میڈیا

پر ایک بار پھر دھوم مچا دی

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی سنگر کا ترانہ اتنی تیزی سے یو ٹیوب پر نہیں دیکھا جاسکا ۔

علی ظفر نے یہ ترانہ ریلیز کرنے سے قبل اپنے مداحوں سے گزارش کی تھی کہ وہ ان کے بتائے ہوئے

ڈانس اسٹیپ پر عمل کرتے ہوئے اس ڈانس اسٹیپ کو ریکارڈ کر کے روانہ کریں تاکہ ان کے

ڈانس اسٹیپ بھی ویڈیو میں شامل کیے جاسکیں۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی گزارش پر مداحوں سمیت آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی یہ ڈانس

اسٹیپ ریکارڈ کر کے روانہ کیا تھا ۔

شائقین کی طرف سے موصول ہونے والے ان ڈانس اسٹیپ کو علی ظفر نے نہایت خوبصورتی

سے اپنے ریکارڈ کردہ مناظر سے ہم آہنگ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ علی ظفر کا یہ نیا ترانہ پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی پسند کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے

لاکھوں افراد بھی اس ترانے کو پسند کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *