karachikings

کنگز نے یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

28 views

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل2020 کے 14 ویں

میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوا۔

جہاں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلی اننگز

پہلی اننگز کے آغاز کیلئے اسلام آباد کی جانب سے لیوک رانکی اور

کولن منرو میدان میں اترے، تاہم کولن ایک

رن بناکر محمد عامر کی گیند کا نشانہ بنے۔

یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ رضوان حسین کی گری جبکہ

کولن انگرام بھی صرف 16 رنز بناکر جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں لیوک رانکی اور کپتان شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے

ناقابل شکسٹ اننگز کھیلی اور شاندار 106 رنز کی شراکت قائم کرکے

مقررہ اوور پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کراچی کنگز کو 184 رنز کا ہدف دیا۔

شاداب خان 31 گیندوں پر 54 رنز اور رونکی 58 پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جبکہ محمد عامر، عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

دوسری اننگز

ہدف کے تعاقب پر کراچی کنگز کے شرجیل خان اور بابر اعظم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

جہاں بابر اعظم بنا رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ

شرجیل خان بھی زیادہ دیر نہ رک سکے اور رومان رئیس کی گیند کا نشانہ بن گئے۔

ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز  کپتان عماد وسیم نے 32 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا اور پانچ وکٹ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دلوائی۔

رومان رئیس،ڈیل اسٹین اور احمد سیفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *