criket 123

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک قرار

31 views

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا بھر کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک قرار دیا جانے لگا، پی ایس ایل کے میچز میں ہاؤس فل مناظر سے غیرملکی مہمان بھی حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچز کا

انعقاد ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا۔

جہاں شائقین کی بھرپور انداز میں شرکت پر میچز کو چار چاند لگا دیئے۔

جبکہ اسٹیڈیم کے دلفریب مناظر اور پی ایس ایل کے دیوانوں کا جوش و خروش

سے ملکی اور غیرملکی کھلاڑی بھی بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور بھی ملتان سلطان کی تعریف میں قصیدے پڑھنے لگے

انہوں نے ملتان اسٹیڈیم کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیم میں سے ایک قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ملتان اسٹیڈیم کے تینوں میچوں میں شائقین کی تعداد اور ان کا سپورٹ زبردست تھا اور

مجھے امید ہے کہ شائقین نے پرفارمنس پر فخر محسوس کیا ہوگا جو ہم ان کے سامنے پیش کی۔

خیال رہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں 12 سال بعد پاکستان سپر لیگ کی صورت میں واپسی ہوئی ہیں

جہاں برائن لارا نے ڈبل سنچری تو وریندر سہواگ نے ٹرپل سنچری سکور کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *