LQ v QG

لاہور قلندرز کی پہلی کامیابی ، کوئٹہ کو 37 رنز سے شکست

8 views

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دیکر پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، بین ڈنک نے 10 چھکے مارکر نیاریکارڈ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے 18واں میچ

میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 210 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہاڑ جیسے رنز کا ہدف مکمل کرنے میں ناکام رہی

اور پوری ٹیم 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔

تاہم فخر زمان 15 اور کرس لین 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ

بین ڈنک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں میں 93 رنز بنائے اور

مدمقابل ٹیم کو پہاڑ جیسے رنز کا ہدف دیا۔

بین ڈنک نے پی ایس ایل کی ایک اننگ میں 10 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم بھی کردیا ہے۔

لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز، فواد احمد اور

محمد حسنین نے ایک ایک اور بین کٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب کیلئے کوئٹہ کے جیسن رائے اور شین واٹسن میدان میں اترے

جہاں جیسن رائے 12 رن بناکر سمٹ پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

گلیڈایٹرز کے بلے باز قلندرز کی گیندوں کا سامنا نہ کرسکے اور

ایک کے بعد ایک پویلین لوٹ گئے، پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بین کٹنگ 53 رنز بناکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ

جیسن روئے12، واٹسن 23 اور کپتان سرفراز احمد 9 ، محمد نواز 24، اعظم خان بارہ

انور علی 4، فواد احمد 13،احسان علی 2 اور نسیم شاہ 11 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

لاہور قلندرز کے سلمان راشد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،  پٹیل، دلبر حسین اور محمد فیضان نے 2،2 شکار کیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *