zalmi

زلمی کپتان ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی مدرسہ لیگ کے طلبا سے ملاقات

50 views

زلمی مدرسہ لیگ میں شرکت کرنیوالے مدراس کے طلبا اور ان کے ساتھیوں نے پشاور زلمی مینٹور ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی سے ملاقات کی، جہاں طلبا نے ہاشم آملہ سے کرکٹ سے متعلق سوالات کیےاور کرکٹ بھی کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ

کے طلبا اور مختلف مدارس کے طلبا نے اسلام آباد میں جنوبی افریقا کے عظیم بیٹسمین اور

پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کی ۔

شالیمار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مدارس

کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا انہیں خوشی ہے کہ زلمی فاونڈیشن

نے زلمی مدرسہ لیگ کا دو بار کامیابی سے انعقاد کیا اور

مدارس کے طلبا نے لیگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہاشم آملہ نے خصوصی دلچپسی لیکر مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ

کی تفصیلات جانیں اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیں ۔

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ

بھی کھیلی جسے طلبا نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور

پھر بلوچستان میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا۔

ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈز کی مدارس کے طلبا کے ساتھ ملاقات اور

سیشن ان طلبا کے لیے جہاں حوصلہ افزائی کا باعث ہے

وہیں تمام مدارس کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کریگا ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *