خلیل الرحمن قمر کے بیان پر نامور شخصیات کا ردِعمل

خلیل الرحمن قمر کے بیان پر نامور شخصیات کا ردِعمل

50 views

ناشائستہ زبان استعمال کرنے والے خلیل الرحمن کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ملکی و غیر ملکی مبصرین نے گھیر لیا۔

گزشتہ روز ٹیلیوژن اسکرین پر ہونے والے شو کے دوران معروف لکھاری خلیل الرحمن قمر نے

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ماروی سرمد کے خلاف نازیبا کلمات ادا کیے تھے

جس کے بعد ٹیلیوژن اسکرین سمیت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

 

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمن قمر کی ناشائستہ زبان پر اب پاکستان سمیت دنیا بھر سے

ملا جلا رجحان سامنے آرہا ہے۔

جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے جس میں

خلیل الرحمن کے اس عمل پر سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس موضوع پر کُھل کر گفتگو ہو رہی ہے اور خلیل الرحمن قمر کی ناشائستہ زبان

پر اظہارِ خیال کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ایسے ایسے افراد کے ٹوئٹر پیغامات بھی سامنے آرہے ہیں جو ماضی میں خود متنازع بیانات کی وجہ سے

سوشل میڈیا پر ڈسکس ہوچکے ہیں۔

ان ہی افراد میں سے ایک شخص ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خلیل الرحمن قمر نے مردوں کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔

               میرا جسم میری مرضی کے حالیہ متنازع بیان نے پاکستان مسلم لیگ قائد کے رہنما

مونس الہٰی کو بھی لب کشائی پر مجبور کر دیا ہے جس کے بعد اُن کا ٹوئٹر پیغام بھی سامنے آیا ہے

 

پاکستان پیپلز پارٹی کی رُکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے بھی خلیل الرحمن کی مذمت کرتے ہوئے

ٹوئٹر پیغام جاری کیا ہے اور متنازع پیغام نشر کرنے والے ادارے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

معروف صحافی عمر چیمہ نے بھی خلیل الرحمن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے بیان

جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اُنہوں نے اس سے قبل اتنا بد تمیز انسان کوئی نہیں دیکھا

 

 

ملالہ یوسف زئی کے والد نے بھی ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کے بیمار آدمی کو

ٹھیک ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا مگر یہ سچ ہے کہ آنے والا کل عورت کا ہے۔

مشہور اداکارہ عشنا شاہ نے بھی اس موقع پر اپنے جذبات کا برملا اظہار کرتے ہوئے

خلیل الرحمن قمر کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے۔

ماورا حسین نے بھی ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر پر پابندی کا

مطالبہ کردیا ہے

 

اداکارہ نادیہ جمیل نے خلیل الرحمن کی باتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خلیل الرحمن سے

مطالیہ کیا ہے کہ وہ بچوں پر ہونے والے تشدد اور قتل جیسے موضوعات پر بات کریں

نوجوان فلم میکر نبیل قریشی نے خلیل الرحمن جیسے رائٹر کی موجودگی کو شوبز انڈسٹری

کے لیے بدقسمتی قرار دے دیا ہے

معروف نیوز اینکر عاصمہ شیرازی نے ماروی سرمد کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقع سے متعلق

ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں ںے حضرت علی کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے

کہا کہ بے شک انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *