Islamabad United

لاہور قلندرز کی ایک اور شکست ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی 71 رنز سے جیت

28 views

پاکستان سپر لیگ فائیو کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دےدی، 199 رنز کے تعاقب میں قلندرز کے تمام کھلاڑی 127 رنز میں ہی پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں 199 رنز کے

تعاقب میں قلندز کی ٹیم نے صرف 127 رنز بنا سکی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی شاندار باؤلنگ نے لاہور ایک ، ایک کرکے تمام کھلاڑیوں کو پولین بھیج دیا۔

پی ایس ایل 2020 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلی اننگز کے آغاز کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو اور

لیوک رونکی میدان میں اترے جہاں دونوں بلے بازوں

نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 103 رنز کی شراکت قائم کی۔

لیوک رونکی 48 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند کا نشانہ جبکہ کولن منرو 87 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

یونائیٹڈ کے شاداب خان نے 7 ، کولن انگرام 29 اور آصف علی نے 20 رنز بنائیں۔

مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے اور

لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان ارشاد، محمد حفیظ اور

محمد فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز کا آغاز پر لاہور قلندرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے

اوپننگ بیٹسمین کس لین اور سلمان بٹ جلد ہی پویلین لوٹ گئے

کرس پہلے اوور کی دوسری بال پر آوٹ ہوئے جبکہ سلمان بٹ نے 21 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے۔

سلمان بٹ 21 ، محمد حفیظ 10 ، بین ڈنک 25 جبکہ

عثمان شنواری 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

اس طرح لاہور قلندرز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں صرف 18.5 اوورز

میں صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایونٹ میں لاہور قلندرز کی یہ چوتھی شکست ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر اور رومان رئیس نے 3،3  اور شاداب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیل اسٹین اور عاکف جاوید ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کام یاب ہوئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *