Hunaid Lakhani

تحریکِ انصاف کے سینئیر نائب صدر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

65 views

تحریکِ انصاف کے سینئیر نائب صدر حنید لاکھانی نے من پسند فیصلوں کے خلاف پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس پر پارٹی کے چیف آرگنائزر اور گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا۔

‍‍‍ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے سینئیر نائب صدر حنید لاکھانی نے

ناگزیر وجوہات کی بناء پر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان کے من پسند فیصلوں کی وجہ سے

مشکلات پیدا ہوئیں اور کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو بھی نظر انداز کیا گیا

جس کے بعد سینئیر نائب صدر حنید لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

واضح رہے کہ اس استعفیٰ کے معاملے پر چیف آرگنائرز اور گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *