pz

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

71 views

پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی نے ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو زیر کردیا، ٹورنامنٹ کے 18ویں میچ میں پشاور نے کوئٹہ کو 30 رنز سے شکست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2020 کے 18 واں میچ راولپنڈی میں ہوا

جہاں پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب

میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور

پشاور زلمی کو پہلے فیلڈنگ کرنے کی اجازت دی۔

زلمی کی جانب سے پہلی اننگز کے آغاز کیلئے امام الحق اور کامران اکمل نے کیا۔

تاہم امام الحق 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ

کامران اکمل 23 رنز بناکر محمد حسنین کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کی تیسری وکٹ حیدر علی کی گری جنھوں نے لگاتار 2 چھکے لگائے

انہوں نے 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

بلے باز شعیب ملک نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے اور پولین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ

بین کٹنگ اور سہیل خان کے حصے میں ایک ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔

دوسری اننگز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور شین واٹسن میدان میں اترے

جہاں دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

جیسن رائے 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے

شین واٹسن نے 19 رنز بنائے جبکہ احمد شہزاد نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بین کٹنگ 17 ، محمد نواز 18 اور اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

کپتان سرفراز احمد 1 رن پر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو اپنی بال کا نشانہ بنایا

راحت علی نے دو، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *