Quetta Gladiators vs Multan Sultans web

ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ

94 views

پاکستان سپر لیگ فائیو کا 25واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملتان سلطان اور کوائٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک ، ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان

سنسنی خیز میچ کی توقع کی جارہی تھی تاہم بارش نے کرکٹ شائقین کے ارمانوں میں پانی پھیردیا۔

جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ دےدیا گیا ہے۔

 ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز الیون کو پہلی بار پی ایس ایل کے فائنل فور میں جگہ بنانے میں مشکل کا سامنا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا آخری میچ کراچی کنگز کیخلاف اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *