national stadium

کرونا وائرس : پی ایس ایل میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

50 views

سندھ میں بڑھتے کروناوائرس کے کیسز کے باعث وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل فائیو کے کراچی میں ہونے والے میچز بغیر شائقین کے خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی

میں ہونے والی پی ایس ایل 2020 کے باقی چار میچز تماشائیوں کے بغیر ہونگے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ

میں تو شائقین موجود تھے تاہم دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں کھیلے جائے گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد سندھ بھر میں

متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہیں۔

جن میں سے 16 کا تعلق سندھ، 3 کا گلگت بلتستان ،اسلام آباد 2 اور کوئٹہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *