chris lyn

کرس لین اب سیمی فائنل میں لاہور کو دستیاب نہیں ہوں گے

302 views

لاہور قلندرز کے ایک اور غیرملکی کھلاڑی واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے، قلندرز کے جارحانہ بیٹسمین کرس لین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے جارحانہ میزاج بیٹسمین کرس لین اب پی ایس ایل 2020 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہوں نے پاکستان میں اپنا قیام انجوئے کیا

لیکن موجودہ حالات میں انہوں نے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ مؤقف اختیار کیا کہ زندگی میں کرکٹ کے

علاوہ بھی بہت کچھ ہے اور یہی ان کے فیصلے کی بنیاد ہے۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق کرس لین کے متبادل زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ ویزے اور سیککوے پرسنا نے بھی اپنا نام اسکواڈ سے واپس لے لیا تھا۔

تینوں کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ٹیبل پوائنٹس میں لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

قلندرز کی ٹیم منگل کو پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنل میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *