super l

پی ایس ایل کے فائنل اور سیمی فائنل میچز ملتوی

35 views

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کرنے حتمی اعلان کردیا،اہم ترین فیصلہ پی سی بی اور فرنچائزر مالکان کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو ملتوی کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایونٹ دوبارہ کرایا جائے گا تاہم اس کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے۔

پہلا سیمی فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تھا۔

پی ایس ایل 5 کے اب تک کے مقابلوں میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست، کراچی کنگز دوسرے

لاہور قلندرز تیسرے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر موجود رہی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *